: پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کا عالمی دن اج  منایا جائے گا۔عالمی یوم اساتذہ منانے کا مقصد معاشرے میں استاد کے اہم کردار کو اجاگر کرنا ہے۔

 

اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں سیمینارز، کانفرنسوں اورتقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کے ہزاریہ ترقیاتی اہداف میں بھی تعلیم کے شعبے کیلئے کئی اہداف کا تعین کیا گیا ہے جن میں دنیا بھر میں اس کا فروغ اور تمام ملکوں اور علاقوں کے افراد کی اس تک رسائی ممکن بنانا بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ دنیا بھر میں معیار تعلیم کی بہتری بھی ان ہزاریہ پروگرامز کا حصہ ہے۔ اس عظیم مقصد کے حصول کیلئے ضروری ہے کہ معاشرے میں اساتذہ کو ان کا جائز مقام ملے اور انہیں دور جدید میں نظام تعلیم میں ہونے والی تبدیلیوں سے وقتًا فوقتًا باخبر رکھا جائے۔