پریس ریلیز
ڈسٹرکٹ ایجوکشن افسیر (مردانہ) ضلع سوات نواب علی نے آخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن امیدواروں نے (این ٹی ایس)2018 کے زریعےایس ایس ٹی سائنس-1، سائنس-2اور ایس ایس ٹی( جنرل) تحریری امتحان پاس کیا ہے انکو ہدایت کی جاتی ہے۔کہ وہ مورخہ 2018-5-21 اور 2018-5-22 کو گورنمینٹ سنٹینل ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول ودودیہ سیدوشریف میں بمعہ اپنی اصلی کاغذات و ایک عدد تصدیق شدہ فوٹو کاپی تمام اسناد برائے انٹرویو حاضر ہوجائے۔ ہر مخصوص سکول کیلئے ٹاپ 20 امیدواران انٹرویوں میں اپنا فائیل جمع کریں۔ نیز جن امیدواروں کے اسناد (سی جی پی اے) کے صورت میں ھوں۔ وہ اپنے متعلقہ اداروں سے ایکولینسی سرٹیفیکٹ جلد از جلد حاصل کریں۔ جن میں حاصل کردہ نمبرات اور ٹوٹل مارکس یا پرسنٹیج کے صورت میں مارکس درج ھو۔ انٹرویو میں شامل ہونے والے ہر امیدوار لازم ہے۔ کہ وہ اپنے اصلی کاغذات کے ساتھ این ٹی ایس مارکس میرٹ لسٹ کے تصدیق شدہ فوٹو کاپ منسلک کریں۔ انٹرویو کے دوران اپنا آصلی شناختی کارڈ لانا لازمی ھوگا۔
ڈی ای او نواب علی خان سوات